سوال (5196)

زنا کی وجہ سے پیدا ہونے والی ابنة الزنا سے زانی کی شادی تو نہیں ہو سکتی کیونکہ اسی کہ پانی سے پیدا ہوئی ہے لیکن کیا زانی کا بھائی اس ابنة الزنا سے جو کہ اس کی ابنة الزنا لأخ (بهتيجى) لگی سے نکاح کر سکتا ہے؟

جواب

زنا سے رشتہ داری اور اس بنیاد پر حرمت ثابت نہیں ہوتی۔

الحرام لا يحرم الحلال.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

اس میں ہماری تحقیق یہ ہے کہ جو اس فعل کا مرتکب ہوا ہے، جمہور کے نزدیک اس کا نکاح حرام ہے، لیکن یہ بچی اپنی ماں کی طرف منسوب ہوگی، جیسا کہ

“الولد للفراش و للعاهر الحجر”

مرد کی طرف سے اس کا نسب ثابت نہیں ہوگا، اس کی نسبت نہ اس مرد کی طرف ہوگی، نہ اس کے بھائیوں کی طرف ہوگی، جب رشتہ ثابت نہیں ہوگا تو ظاہر سی بات ہے کہ یہ بھتیجی نہیں ہے، اس پہلو سے دیکھا جائے تو نکاح کی گنجائش موجود ہے، باقی اور علماء کی رائے لی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: زانی نے زنا شادی شدہ عورت سے کیا ہے؟
جواب: مسئلہ وہی ہے جو بتایا گیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ