سوال     6666

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا مرد حضرات اپنی بے ترتیب بڑھی ہوئی بھنویں کاٹ سکتے درست کرسکتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہلِ علم کے نزدیک ممانعت کا حکم مرد و عورت دونوں کے لیے عام ہے۔ البتہ اگر حقیقی ضرورت پیش آ جائے مثلاً چہرے کی ساخت بگڑ گئی ہو، غیر معمولی بڑھوتری ہو، یا بال آنکھوں میں آ کر تکلیف کا سبب بن رہے ہوں تو ایسی صورت میں بالوں کو ڈھانپ لینا، چھانٹ لینا، کاٹ لینا یا مناسب حد تک ترتیب دے لینا شرعاً جائز ہے، چاہے مرد ہو یا عورت۔
تاہم یہ رخصت ضرورت کے ساتھ مشروط ہے؛ محض زینت یا زیبائش کے لیے اس کی اجازت نہیں۔ اس لیے اس معاملے میں دیکھا جائے گا کہ آیا واقعی ضرورت کا تقاضا موجود ہے یا نہیں۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ