سوال (5768)
ایک ساتھی نے سوال پوچھا ہے کہ انھوں نے پلاٹ خریدا ہے ذاتی استعمال کیلئے اس پلاٹ میں اپنا کوئی کاروبار لگائیں گے تو کیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ ہوگی؟
جواب
اگر بیچنے کا ارادہ نہیں ہے تو اس پر زکاۃ نہیں ہے، باقی اس پر کام ہوگا، جو آمدنی ہوگی یا کرایہ ملے گا، اس پر زکاۃ ہوگی، بشرطیکہ وہ نصاب کو پہنچ جائے، سال گزر جائے، مال تجارت پر زکاۃ ہوتی ہے، جس طرح کارخانہ پر زکاۃ نہیں ہے، اس کی پروڈکٹ پر زکاۃ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ