سوال (2487)

زاویار نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

ہمارے ہاں بھیڑ چال چل پڑی ہے کہ نام وہ رکھنا ہے جو کسی کا نہ ہو بھلے اس نام کا کوئی معنی بنتا ہو یا نہ بنتا ہو یا بعض اوقات اس نام کا معنی اتنا غلط بن رہا ہوتا ہے لیکن ہمیں کیا لگے، اب آتے ہیں اصل بات کی طرف تو زاویار نام کسی بھی زبان میں مستعمل نہیں ہے، ہاں ڈراموں میں پایا جاتا ہے، اس لیے ایسا نام کبھی بھی نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ انبیاء کرام علیہم اجمعین یا اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناموں پر نام رکھنا چاہیے۔
والسلام۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ