سوال 6725
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کے زوال کے وقت جنازہ پڑھا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جواب دلیل سے دیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! زوال بمشکل آٹھ سے دس منٹ پر مشتمل ہوتا ہے تو غیر ضروری طور پہ گنجائشیں نکالنا یا اصرار کرنا یہ مناسب نہیں ہوتا، اجتناب اولٰی ہے اگرچہ علماء کے اختلاف ہے، مجبورا اور اضطراراً اجازت دیتے ہیں، لیکن اولٰی یہی ہے کہ زوال کے وقت جنازہ پڑھنے سے اجتناب کیا جائے، دفنانے سے بھی اجتناب کیا جائے۔
مزید یہ لنک ملاحظہ فرمائیں:
إسلام ويب – المغني – كتاب الصلاة – باب الساعات التي نهي عن الصلاة فيها – مسألة الصلاة على الجنازة في أوقات النهي- الجزء رقم1 https://share.google/AslbVtvB5o2H2omuH
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




