سوال (3980)
مصنف ابن ابی شیبہ کی روایت ہے سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت سے زیر ناف ہاتھ باندھنے کی، اس کی صحت کیسی ہے رہنمائی کیجیے گا۔
جواب
حدثنا وكيع عن موسى بن عمير عن علقمة بن وائل بن حجر عن أبيه قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم وضع يمينه على شماله في الصلاة.
مصنف ابن ابی شیبہ میں ” تحت السرۃ ” کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
خود انور شاہ کاشمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
پس بے شک میں نے مصنف کے تین ( قلمی ) نسخے دیکھے ہیں، ان میں سے ایک نسخے میں بھی یہ ( تحت السرۃ والی عبارت ) نہیں ہے۔ (فیض الباری ۲۶۷/۲)
فضیلۃ الباحث ابرار احمد حفظہ اللہ