سوال (5744)

زیرو پرسنٹ مارک اپ پر پروسیسنگ فیس کیساتھ قسطوں پر چیز لینا کیسا ہے؟

جواب

یہ صرف دعویٰ ہے، آپ جب ان کے ساتھ معاملہ کریں گے تو آپ کو پتا چلے گا، اس دعوے کا حقیقت سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، ایک چیز آپ کو کمپنی بیس لاکھ میں دے رہی ہے، وہی چیز بینک بیس لاکھ میں دے تو بینک کا کیا فائدہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سب سے پہلے یہ بتائیں کہ یہ کونسا ادارہ دے رہا ہے، اگر کوئی کمرشل بینک دے رہا ہے، تو یہ چیز پھر ویسے ہی جائز نہیں ہے، اگر کوئی پرائیویٹ ادارہ دے رہا ہے، تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن مزید یہ تسلی کر سکتے ہیں، کہ وہ اپنی شرائط واضح کردے، کچھ ادارہ ہیں جو بیس یا اکیس ہزار والی چیز تین چار قسطوں میں دے دیتے ہیں، لیکن سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ وہ کونسا ادارہ ہے، پھر وہ اپنی شرائط بھی واضح کرے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ