سوال         6921

زنا کرنے والوں کا آپس میں نکاح کیا جاسکتا ہے؟ اگر حمل ٹھہر جائے تو کیا فورا ان کا نکاح کردیا جائے؟ رجم کی سزا کا اطلاق ہی ہو گا یا معافی اور توبہ کرنا بھی کفایت کرے گا؟

جواب

ہمارے ہاں کوئی سزا کا نظام تو موجود نہیں ہے، اس لیے پردہ ڈال دینا ہی بہتر ہے۔ کراہیت اور نفرت اپنی جگہ ہے، لیکن چونکہ سزا کا نظام نہیں ہے اور ہم سزا نہیں دے سکتے تو خاندانی معاملے میں اگر بات کھل گئی تو چلو کوئی سخت فیصلہ یہ ہو کہ ان کو علاقے سے بدل کر دیا جائے، شہر سے ہٹا دیا جائے۔ یہی ہمارے اختیار میں ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ سچی توبہ کی انہیں تلقین کی جائے، اللہ کا خوف دلایا جائے۔ باقی رہا نکاح کا معاملہ تو زیادہ تر علماء کا یہی فتویٰ ہے کہ پہلے جو یہ جو بدکاری کا حمل ہے یہ پیدا ہو جائے، اس کے بعد پھر نکاح کیا جائے۔ زیادہ علماء کا فتویٰ اس پر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ