سوال (4190)
کیا والد اگر دائمی بیمار ہے تو اولاد روزہ رکھ سکتی ہے؟
جواب
حدیث میں وضاحت ہے کہ کوئی کسی کی طرف سے روزہ نہ رکھے، باقی یہ جو حدیث میں وضاحت ہے کہ جو فوت ہوگیا اس کی طرف سے ولی روزہ رکھے، یہ نذر کے روزے ہیں، آپ کا سوال یہ ہے کہ والد زندہ ہے، لیکن بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا، تو فدیہ دے دیں، بشرطیکہ صحیح ہونے کا اندیشہ نہ ہو، اگر صحیح ہونے کا اندیشہ ہے تو انتظار کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ