سوال (407)

ایک ضعیف عورت کا انتقال ہوچکا ہے ، ان کی کچھ تصاویر کو گھر والے بیک گراؤنڈ چینج کرکے ویڈیو کی شکل دے کر اسٹیٹس میں رکھتے ہیں ، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

جواب

خواہ بندہ زندہ یا فوت شدہ ہو ، تصویر کو اس طرح رواج دینا صحیح نہیں ہے ، اگر اس عورتنے ایسی وصیت کی ہے تو وہ وصیت باطل ہے ، اور یہ عورت نعوذ باللہ اپنے لیے سزا کا دروازہ کھول کے گئی ہے ، اگر ایسا گھر والوں نے کیا ہے تو گھر والے ذمیدار ہونگے ۔ باقی کام ایسے کرنے چاہییں جس سے میت کو فائدہ ہو ، باقی یہ کوئی نیکی کا کام نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ