سوال (536)

والدین کے انتقال کے بعد وارث اپنی بہنوں کو کتنا حصہ تقسیم کرکے دے گا ، یہ بتائیں کہ جو بہن فوت ہوگئی ہے اس کو کیا دیں گے ، باقی مسئلہ یہ کہ وارثوں میں سے ایک بھائی اور پانچ بہنیں زندہ ہیں ، دو بہنوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

جواب

والدین کے انتقال کے بعد اولاد ہی وارث ہوتی ہے ، بیٹی کا ایک حصہ اور بیٹے کیلئے دو حصے شریعت نے مقرر کر رکھے ہیں۔اگر تو والدین کی زندگی میں اولاد میں سے کوئی وفات پا جائے تو وارث نہیں کیوں کہ وہ وارث بننے سے پہلے ہی انتقال کرگئے ، “البتہ اگر وہ صاحب اولاد ہونے کے ساتھ والدین کی زندگی میں انتقال کر جائے تو ایسی صورت میں ان کی اولاد کیلئے وصیت 1/3 کا دروازہ موجود ہے” اور اگر بیٹا وارث بن کر فوت ہو تو اور صاحب اولاد ہو تو ان کی اولاد کو انکا حصہ ملے گا ،اسی طرح بیٹی کا معاملہ ہے ، البتہ بیٹیوں میں سے کوئی ایک والد سے پہلے انتقال کر جائے تو بیٹوں اور بیٹیوں کی موجودگی میں اس کی اولاد نواسے نواسیاں وارث نہیں بنے گی ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ