سوال 6632
شیخ محترم ذوہان کا معنی بتا دیں اور کیا ذوہان نام رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟
جواب
ہمیں تو فی الحال کوئی موزوں نام نہیں ملا کہ ذال کے ساتھ ذوہان درست ہے، جبکہ زا کے ساتھ زوحان اور بڑی ح کے ساتھ زوحان کی صورت بھی سامنے آئی، مگر معنی کے اعتبار سے یہ نام کچھ مناسب محسوس نہیں ہوتے، کیونکہ ان میں ہٹ جانے، الگ ہو جانے یا دوری کا مفہوم پایا جاتا ہے۔
اس لیے بہتر یہی ہے کہ کوئی اچھا، با معنی اور مثبت مفہوم والا نام غور و فکر کے ساتھ رکھا جائے، محض گوگل پر دیکھ کر فیصلہ نہ کیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




