سوال (1784)

زوھان نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے ؟

جواب

زوھان کا “زاء ” ، “ذال ” یا “ظا” میں سے کسی بھی صورت میں اس کا کوئی خاطر خواہ معنی نہیں بن رہا ہے ، بلکہ بعض صورتوں دستیاب ہی نہیں ہو رہا ہے ، لہذا ایسے ناموں سے اجتناب کریں ، جس کا عربی لغت میں کوئی خاطر خواہ معنی نہیں بن رہا ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ