سوال (1589)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“ظہر کی جماعت سے پہلے چار رکعتیں پڑھنا سحری کے وقت نماز پڑھنے کے برابر ہے”
[سنن البيهقي : 1103 ، صحیح الجامع الصغير للالبانی: 882]
اس روایت کی تحقیق درکار ہے ؟

جواب

اس حدیث کو [سنن ترمذی : 3138] میں الشیخ البانی رحمہ اللہ اور زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ، الشیخ البانی نے [مشکوٰۃ :1177] اور [ضعیف جامع صغیر: 754] میں بھی ضعیف لکھا ہے۔
جبکہ الشیخ البانی رحمہ اللہ نے [سلسلہ صحیحہ: 1431] اور [صحیح جامع صغیر: 882] مین مرسل حسن کہا ہے۔
یہ بات تو طے شدہ ہے کہ مرسل بھی ضعیف کی ایک قسم ہے، اس لیے اسے بطور حجت بیان نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ