سوال (5587)
ایک شخص ظہر کی نماز میں بعد میں آتا ہے، ایک شخص کہتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ صدقہ کردیتا ہوں، وہ جماعت کرا کے اس کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھ لیتا ہے تو کیا وہ قرات سری کرے گا یا جہری کرے گا؟
جواب
ظہر کی نماز ظہر کے ٹائیم پر ہی ہوگی، ظاہری بات ہے کہ وہ سری پڑھے گا، باقی جہری پڑھتا ہے تو بھی نماز ہو جائے گی، غیر ضروری حرکت ہے، اس سے فتنہ ہوگا، پھر جوابات دینے پڑیں گے، اس لیے ظہر و عصر میں سری ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: تراویح کے لیے شامل ہوتے ہیں، وہ ایسے ہوتے ہیں، جن کی ظہر و عصر کی نماز رہی ہوئی ہوتی ہے تو پھر اس کا جواب کیا دیں گے؟
جواب: تروایح میں ظہر و عصر پڑھنا عجیب ہے، باقی نماز ہو جائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ