زبدة الحواشي على مشكوة المصابيح ( المجلد الاول ) 

سلفی مدارس میں داخل نصاب کتب حدیث کا بد قسمتی سے کوئی بھی ایسا درسی نسخہ موجود نہیں جو منھج سلف صالحین کے مطابق حواشی پر مشتمل ہو جس کا مقصد مسلکی برتری ثابت کرنے اور احادیث کو اپنے مسلک کے رنگ میں ڈھالنے کی بجائے فہم حدیث اور مسلک کو حدیث کے تابع کرنا ہو ، تمام متداول حواشی فہم حدیث میں معاون ہونے کی بجائے احادیث کے مفاہیم کو ایک خاص مسلک کے تابع کرنے کی غرض و غایت سے لکھے گئے ہیں جن کی وجہ سے طالب علم کا ذہن بیشتر مقامات پر الجھن کا شکار رہتا ہے ، انہی مظلوم کتب حدیث میں ایک اہم حدیث کی کتاب ” مشکوة المصابیح ” بھی تھی ، مشکوة المصابیح کئی حیثیتوں سے کتب حدیث میں ممتاز مقام کی حامل کتاب ہے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس پر سلفی حاشیے کی ضرورت بہت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جس کو پورا کرنے کے لیے اس کتاب پر استاد محترم پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظه الله ورعاه کی زیر نگرانی ” زبدة الحواشي ” کے نام سے علمی وتحقیق حاشیہ تیار کیا گیا ہے جو یقینا اہل حدیث کی خدمات حدیث کے باب میں ایک وقیع اضافہ ہے ( ان شاء اللہ العزیز )

https://alulama.org/zubdat-ul-hawashi-ala-mishkat-ul-masabih/

زبدة الحواشي على مشكاة المصابيح

اس حاشیے چند کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

١ ) رواة حديث کا مختصر تعارف ۔

٢ ) حدیث کے مشکل الفاظ کا لغوی و اصطلاحی حل ۔

٣ ) منھج سلف صالحین کی روشنی میں حدیث کی تفہیم ۔

٤ ) حدیث سے استنباط کے ذریعے جدید عصری مسائل کا حل ۔

٥ ) اختلاف کی صورت میں مختلف اقوال میں تطبیق و ترجیح کا التزام ۔

٧ ) عبارت میں اختصار و جامعیت کو ملحوظ رکھا گیا ہے ۔

٨ ) بے جا طول اور لا یعنی ابحاث سے صرف نظر کرتے ہوئے ٹو دی پوائنٹ گفتگو کی گئی ہے ۔

٩ ) احادیث کی تخریج کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ اصل کتاب سے حدیث دیکھنے میں دقت نہ پیش آئے ۔

کتاب چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے ، احباب ذوق مکتبہ اہل حدیث فیصل آباد سے خرید سکتے ہیں ۔

رانا عبداللہ مرتضی السلفی

یہ بھی پڑھیں: کفار کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم