سوال (4675)
نو ذو الحجہ کی صبح فجر کی نماز کے بعد سے نماز پڑھنے کے فورا بعد تکبیرات کہنا جائز ہے، سب اکھٹے نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کی تفصیل بتادیں۔
جواب
تکبیرات کو دو حصوں تکبیر مقید اور مطلق میں تقسیم کیا ہے، یکم ذی الحجہ سے لے کر تیرہ ذی الحجہ تک جب جب جہاں جہاں موقع ملے، تکبیرات پڑھیں، عرفہ کے دن سے لے کر تیرہ تاریخ تک خصوصی طور پر اہتمام کرنا ہے، شاید یہ تعلیم کی غرض سے ہو، شاید آپ کے ہاں ایسے ہوتا ہے، بہرحال اس میں ہم کوئی سختی نہیں پاتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ