سوال (3122)

مدینہ سے مکہ واپسی پر عمرہ کے ارادہ کیا ہے، لیکن کسی وجہ سے نہیں ہو سکا ہے، مثلاً حیض آگیا وغیرہ، تو کوئی دم دینا ہوگا؟

جواب

اگر حیض آ بھی گیا تھا، تب بھی ذو الحیلفہ سے احرام باندھ دینا چاہیے تھا، ذوالحلیفہ میقات ہے، وہاں سے احرام باندھا جاتا ہے اور نیت کی جاتی ہے، عورت حالت حیض میں احرام باندھ کے مکہ پہنچتی ہے، پھر مکہ پہنچ کر پاک ہونے کا انتظار کرتی ہے، اگر وہ بغیر احرام کے مکہ کی طرف آ گئے ہیں، ان کو چاہیے کہ عمرے کے لیے واپس میقات پر آئیں، جب وہ پاک ہو جائیں، تو قریب میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کریں، اگر ایسے ہی عمرہ کرلیا ہے تو پھر دم دینا ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ