سوال (6560)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
ایک شخص کے مویشیوں پر اسکے بھائی نے زبردستی قبضہ کر لیاہے، اور سال بھر اس کا دودھ لاکھوں کا فروخت کیا، کیا اب اس قبضہ کرنے والے بھائی سے مویشی اس مطالبے کے ساتھ لینا درست ہے کہ وہ اس کے مویشیوں کے ساتھ دودھ کی آمدن بھی دے؟ شرعی رہنمائی کی درخواست ہے۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام علیکم ورحمتہ اللہ
دیکھیے، اس معاملے میں اس نے زیادتی اور ظلم کیا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے جانور واپس لے لے اور دودھ کا اجر اللہ تعالیٰ سے طلب کرے۔ ہم اسے اللہ کے حوالے کرتے ہیں (إن الله عزيز ذو انتقام) بے شک اللہ تعالیٰ غالب اور بااختیار ہے۔
اگر وہ اپنا حق لینا چاہتا ہے تو شرافت اور اچھے طریقے سے مل کر بات کر سکتا ہے۔ اپنے مال کا مطالبہ کرنا اس کا حق ہے، اگر حق مل جائے تو ٹھیک ہے، اور اگر نہ ملے تو کم از کم اپنی آخرت کو خراب نہ کرے۔

فضیلتہ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ