سوال (1596)

کیا یہ حدیث ہے ایک عورت کو اس کا شوہر منع کر کے گیا تھا کہ گھر سے نہیں نکلنا ہے اور وہ سفر پہ چلا گیا تو عورت کا باپ بیمار تھا تو وہ عورت نہیں گئی ، اپنے باپ کی تیمارداری کے لیے تو نبی علیہ السلام کو پتہ چلا تو آپ نے کہا تمہارے شوہر نے تمہیں روکا تو میں کیسے اجازت دوں کیا کوئی اس طرح کی حدیث ہے ؟

جواب

یہ واقعہ الفاظ کی کمی پیشی کے ساتھ مختلف کتب میں ضعیف اسناد سے کچھ اس طرح ہے۔

عن أنس بن مالك: أن رجلا خرج وأمر امرأته أن لا تخرج من بيتها، وكان أبوها في أسفل الدار، وكانت في أعلاها، فمرض أبوها, فأرسلت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له فقال: أطيعي زوجك, فمات أبوها, فأرسلت إلى النبي صلى الله عليه وسلم, فقال: أطيعي زوجك, فأرسل إليها النبي صلى الله عليه وسلم أن الله قد غفر لأبيها بطاعتها لزوجها.
[أخرجه الطبراني في الأوسط : 7648]
قال الهيثمي فيه عصمة بن المتوكل, وهو ضعيف.
[وضعفه الألباني الألباني في إرواء الغليل : 2915 ، جزء : 7 – صفحة 76]

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ