سوال (793)

“الا صلوا فی الرحال” اذان کے بعد کہنا ہے یا اذان کے اندر اگر اندر کہنا ہے تو کون سے الفاظ کے بعد کہنا ہے؟

جواب

“حی علی الصلاۃ” اور “حی علی الفلاح” کے بجائے “الا صلوا فی الرحال” کہیں گے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اس کی تین صورتیں ہیں ، ایک صورت یہ ہے کہ “حی علی الصلاۃ” کی جگہ کہہ دیں، ایک صورت یہ ہے کہ “حی علی الصلاۃ” کے بعد کہیں اور ایک صورت یہ ہے کہ پوری اذان کے بعد کہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ