سوال (1651)

ایک جملہ “الدنیا وما فیھا” بولا جاتا ہے ، کیا اس میں جنت اور اس کی نعمتیں بھی شمار ہوتی ہیں؟ یعنی نبی اکرم علیہ السلام کے فرامین و قرآن کریم کی آیات سے اکثر معلوم ہوتا ہے کہ فلاں کام دنیا اور اس میں جو کچھ موجود ہے ، اس سے بہتر ہے ، اس جملہ میں دنیا اور اس میں جو کچھ موجود ہے ، اس سے مراد صرف انسانی زندگی میں انسان کو دیکھائی دینی والی یا سوچ میں آنے والی آسائشیں ہیں یا جنت کے انعام بھی اس میں شمار ہیں؟

جواب

بظاہر تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا جس پر ہم آباد ہیں یہ مراد ہے ، کیونکہ آسمان کے مقابلے میں دنیا کا اطلاق اسی پہ ہوتا ہے ، اگرچہ جنت اور جہنم اس وقت بھی موجود ہیں ، لیکن جب دنیا و ما فیہا کہا جاتا ہے ، مراد جنت کی نعمتیں وغیرہ نہیں ہوتیں ہیں ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ