سوال (663)

جو شخص ہر نماز کے بعد اور سونے سے قبل یہ ذکر تین تین بار پڑھے گا تو یہ کلمات اس کے لیے قبر میں نور اور روشنی بن جائیں گے، جسر (پل) پر نور بنیں گے اور پل صراط پر بھی نور کی صورت اختیار کر لیں گے، یہاں تک کہ وہ ان کی بدولت جنت میں داخل ہو جائے گا۔

“الله أكبر كبيرا، عدد الشفع والوتر، و كلمات الله التامات الطبيبات المباركات ثلاثا، ولا إله إلا الله مثل ذلك، كن له في قبره نورا، وعلى الجسر نورا، و على الصراط نورا حتى يدخله الجنة أو يدخل الجنة”

کیا یہ حدیث صحیح ہے حوالہ بھی بتا دیں ؟

جواب

مصنف ابن ابی شیبہ میں یہ روایت ہے ، اہل علم نے اس کو حسن کا درجہ دیا ہے ، لہذا یہ کلمات پڑھے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ