سوال (2293)

ایک عورت فوت ہوگئی ہے، اس کی ایک بیٹی ہے تو اس کا سامان جہیز کا کیا کریں گے، کیا وہ وراثت ہے یا اس کے والدین لے جائیں گے؟ یا خاوند کے پاس رہے گا؟

جواب

والدین نے بیٹی کو شادی کے وقت یا اس سے پہلے اور بعد میں جو کچھ دیا وہ اس کی ملکیت میں آ چکا ہے، اس عورت کی وفات کے بعد یہ ترکہ شرعی حصص کے مطابق اس فوت ہونے والی کے ورثاء میں تقسیم ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ وہ سامان چونکہ اس فوت ہونے والی خاتون کی ملکیت میں تھا، لہذا وراثت بن جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

جہز کا سامان عورت کی ملکیت ہوتی ہے، لہذا عورت کی وفات کے بعد وراثت کے اصول کے مطابق تقسیم ہوگی۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ