سوال

کیا خلع کے بعد اسی شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

جب عورت اپنے خاوند سے خلع لے لیتی ہے تو نکاح ختم ہوجاتا ہےاور اگر وہ اس سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتی ہے تو اس کی دو شرطیں ہیں:
1:ـ  خلع کی عدت جو کہ  ایک  ماہ ( ایک حیض)  ہوتی ہے، گزارے گی۔
2:ـ جو مسائل خلع کی وجہ  بنے انہیں حل کرنا  ضروری ہے۔ یعنی جن وجوہات کی بنا پر اس نےخلع لیا تھا وہ ختم ہونی چاہئیں۔اگر وہی وجوہات باقی رہیں اور دوبارہ نکاح ہو جائے تو پھر دوبارہ  بات خلع تک جائے گی،  یوں یہ ساری زندگی مذاق بنا رہے گا۔
ان دو  شرائط  کو مکمل کرنے کے بعد نکاح کی دیگر شرائط جیسا کہ ولی کی رضا، لڑکی کی رضا مندی ، نیا حق مہر، گواہوں کی موجودگی وغیر ہ  کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  محمد إدریس اثری حفظہ اللہ