سوال (6513)

«هَذَا الْكَلْبُ يُعَلِّمُنَا بِالسُّنَّةِ»، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

یہ ثابت نہیں۔ [مستدرک للحاکم: 690]

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْجَلَّابُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّخَعِيِّ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ وَالْكُوفَةُ يَوْمَئِذٍ إِخْصَاصٌ، فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ: الصَّلَاةُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لِلْعَصْرِ، فَقَالَ: «اجْلِسْ» فَجَلَسَ، ثُمَّ عَادَ فَقَالَ ذَلِكَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: «هَذَا الْكَلْبُ يُعَلِّمُنَا بِالسُّنَّةِ» ، فَقَامَ عَلِيٌّ فَصَلَّى بِنَا الْعَصْرَ، ثُمَّ انْصَرَفْنَا فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي كُنَّا فِيهِ جُلُوسًا، فَجَثَوْنَا لِلرُّكَبِ فَتَزْوَرُّ الشَّمْسُ لِلْمَغِيبِ نَتَرَاءَاهَا.

“حضرت زیاد بن ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم کوفہ کی جامع مسجد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ ان دنوں کوفہ “دارالخلافہ ہوا کرتا تھا” موذن آیا اور کہنے لگا: اے امیرالمومنین! نماز عصر کا وقت ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا: “بیٹھ جاؤ” وہ بیٹھ گیا۔ موذن نے پھر یاد دلایا۔ آپ نے اس کو پھر بٹھا دیا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’ یہ کتا ہمیں سنت سکھا رہا ہے ‘‘ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز عصر پڑھائی۔ اس کے بعد ہم دوبارہ اسی جگہ آ گئے، جہاں بیٹھے تھے۔ ہم انگلیوں کے بل کھڑے ہو کر سورج کی طرف دیکھنے لگے تو غروب ہونے کے مقام کے قریب سورج دکھائی دے رہا تھا۔
سند میں زیاد بن عبدالرحمن درج ہے لیکن یہ راوی زیاد بن عبداللہ ہے جو کہ مجہول ہے۔ جیسا کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ذکر کیا، سنن دارقطنی: 988

زيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ مَجْهُولٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ،

سنن الدارقطني ١/‏٤٧١ — الدارقطني (ت ٣٨٥) سندہ ضعیف
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلة الشیخ ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

ہماری تحقیق میں یہ روایت ضعیف اور متن اس کا منکر وغیر محفوظ ہے۔

ﻗﺎﻝ: ﺃﺧﺒﺮﻧﺎ ﺃﺑﻮ ﺃﺳﺎﻣﺔ ﻋﻦ ﺇﺳﺤﺎﻕ ﺑﻦ ﺳﻠﻴﻤﺎﻥ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ ﻋﻦ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ ﻋﻦ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ ﻗﺎﻝ: ﻛﻨﺎ ﻗﻌﻮﺩا ﻋﻨﺪ ﻋﻠﻲ ﺑﻦ ﺃﺑﻲ ﻃﺎﻟﺐ ﻓﺠﺎءﻩ اﺑﻦ اﻟﻨﺒﺎﺡ ﻳﺆﺫﻧﻪ ﺑﺼﻼﺓ اﻟﻌﺼﺮ ﻓﻘﺎﻝ: اﻟﺼﻼﺓ اﻟﺼﻼﺓ. ﻗﺎﻝ ﺛﻢ ﻗﺎﻡ ﺑﻌﺪ ﺫﻟﻚ ﻓﺼﻠﻰ بنا اﻟﻌﺼﺮ ﻓﺠﺜﻮﻧﺎ ﻟﻠﺮﻛﺐ ﻧﺘﺒﺼﺮ اﻟﺸﻤﺲ ﻭﻗﺪ ﻭﻟﺖ ﻭﺇﻥ ﻋﺎﻣﺔ اﻟﻜﻮﻓﺔ ﻳﻮﻣﺌﺬ ﻷﺧﺼﺎﺹ، الطبقات الكبرى لابن سعد :6/ 254،253
ﺣﺪﺛﻨﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺻﺎﻟﺢ اﻷﺯﺩﻱ ﺛﻨﺎ ﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﻳﺤﻴﻰ ﺑﻦ ﺳﻌﻴﺪ ﺛﻨﺎ ﻳﺤﻴﻰ ﺑﻦ ﺁﺩﻡ ﺣ ﻭﺣﺪﺛﻨﺎ ﺃﺑﻮ ﺑﻜﺮ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ ﻭﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺯﻳﺎﺩ ﻗﺎﻻ: ﺣﺪﺛﻨﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺷﺎﺫاﻥ اﻟﺠﻮﻫﺮﻱ ﺛﻨﺎ ﻣﻌﻠﻰ ﺑﻦ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﻗﺎﻻ: ﻧﺎ ﻋﺒﺪ اﻟﺮﺣﻴﻢ ﺑﻦ ﺳﻠﻴﻤﺎﻥ ﻧﺎ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ ﻋﻦ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ ﻋﻦ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ ﻗﺎﻝ: ﻛﻨﺎ ﺟﻠﻮﺳﺎ ﻣﻊ ﻋﻠﻲ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻪ ﻓﻲ اﻟﻤﺴﺠﺪ اﻷﻋﻈﻢ ﻭاﻟﻜﻮﻓﺔ ﻳﻮﻣﺌﺬ ﺃﺧﺼﺎﺹ ﻓﺠﺎءﻩ اﻟﻤﺆﺫﻥ ﻓﻘﺎﻝ: اﻟﺼﻼﺓ ﻳﺎ ﺃﻣﻴﺮ اﻟﻤﺆﻣﻨﻴﻦ ﻟﻠﻌﺼﺮ ﻓﻘﺎﻝ: اﺟﻠﺲﻓﺠﻠﺲ ﺛﻢ ﻋﺎﺩ ﻓﻘﺎﻝ ﺫﻟﻚ ﻓﻘﺎﻝ ﻋﻠﻲ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻪ: ﻫﺬا اﻟﻜﻠﺐ ﻳﻌﻠﻤﻨﺎ ﺑﺎﻟﺴﻨﺔ ﻓﻘﺎﻡ ﻋﻠﻲ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻪ ﻓﺼﻠﻰ ﺑﻦ اﻟﻌﺼﺮ ﺛﻢ اﻧﺼﺮﻓﻨﺎ ﻓﺮﺟﻌﻨﺎ ﺇﻟﻰ اﻟﻤﻜﺎﻥ اﻟﺬﻱ ﻛﻨﺎ ﻓﻴﻪ ﺟﻠﻮﺳﺎ ﻓﺠﺜﻮﻧﺎ ﻟﻠﺮﻛﺐ ﻟﻨﺰﻭﻝ اﻟﺸﻤﺲ ﻟﻠﻤﻐﻴﺐ ﻧﺘﺮﺁﻫﺎ، سنن الدارقطني: (988) 1/ 471

امام دارقطنی اس روایت کے بعد کہتے ہیں:
ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ ﻣﺠﻬﻮﻝ ﻟﻢ ﻳﺮﻭ ﻋﻨﻪ ﻏﻴﺮ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ، أيضا:1/ 471
اور کہا:

هو نخغي ﻳﻌﺘﺒﺮ ﺑﻪ ﻟﻢ ﻳﺤﺪﺙ ﺑﻪ ﻓﻴﻤﺎ ﺃﻋﻠﻢ ﻏﻴﺮ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ، سؤالات البرقاني: (161)

یاد رہے یہ کلمہ توثیق نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ قوی متابعت یا صحیح شاہد ہو تو تب اس کی روایت کا اعتبار ہے جس کا معنی یہ ہوا کہ یہ راوی ہرگز قابل اعتبار نہیں ہے امام دارقطنی کی مراد یہی ہے۔
حافظ ابن جوزی اس روایت کے نقل کرنے کے بعد کہتے:

ﻭﺃﻣﺎ اﻷﺛﺮ ﻓﻘﺎﻝ اﻟﺪاﺭﻗﻄﻨﻲ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ ﻣﺠﻬﻮﻝ ﻟﻢ ﻳﺮﻭ ﻋﻨﻪ ﻏﻴﺮ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ،

التحقيق في مسائل الخلاف: 1/ 293
حافظ ابن عبدالھادی نے کہا:

ﻭﺃﻣﺎ اﻷﺛﺮ: ﻓﻘﺎﻝ اﻟﺪاﺭﻗﻄﻨﻲ: ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ ﻣﺠﻬﻮﻝ، ﻟﻢ ﻳﺮﻭﻩ ﻋﻨﻪ ﻏﻴﺮ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ
ﺯ: ﺣﺪﻳﺚ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ: ﺭﻭاﻩ اﻟﺤﺎﻛﻢ ﻋﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺑﺎﻟﻮﻳﻪ اﻟﺠﻼﺏ ﻋﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺷﺎﺫاﻥ اﻟﺠﻮﻫﺮﻱ، ﻭﻗﺎﻝ: ﺻﺤﻴﺢ،
ﻭﺳﺌﻞ ﻋﻨﻪ اﻟﺪاﺭﻗﻄﻨﻲ ﻓﻲ اﻟﻌﻠﻞ” ﻓﻘﺎﻝ: ﺭﻭاﻩ ﺇﺳﺤﺎﻕ ﺑﻦ ﺃﺑﻲ ﺇﺳﺤﺎﻕ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ ﺑﻬﺬا اﻹﺳﻨﺎﺩ، ﻭﻗﺎﻝ: ﻳﻌﻠﻤﻨﺎ ﺑﺎﻟﺼﻼﺓ، ﻭﻟﻢ ﻳﻘﻞ: ﺑﺎﻟﺴﻨﺔ، تنقيح التحقيق لابن عبد الهادى: 2/ 40

امام دارقطنی کی العلل سے تفصیل ملاحظہ فرمائیں:

ﻭﺳﺌﻞ ﻋﻦ ﺣﺪﻳﺚ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ، ﻋﻦ ﻋﻠﻲ ﻓﻲ ﺗﺄﺧﻴﺮ ﺻﻼﺓ اﻟﻌﺼﺮ ﻭﻗﻮﻟﻪ ﻟﻠﻤﺆﺫﻥ ﺟﺎءﻩ ﻳﺆﺫﻧﻪ ﺑﻬﺎ ﻫﺬا اﻟﻜﻠﺐ ﻳﻌﻠﻤﻨﺎ ﺑﺎﻟﺴﻨﺔ ﺛﻢ ﺻﻼﻫﺎ ﻋﻨﺪ ﻏﺮﻭﺏ اﻟﺸﻤﺲ،
ﻓﻘﺎﻝ: ﻳﺮﻭﻳﻪ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ ﻋﻦ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ ﻋﻨﻪ ﺣﺪﺙ ﺑﻪ ﻋﺒﺪ اﻟﺮﺣﻤﻦ ﺑﻦ ﺳﻠﻴﻤﺎﻥ ﻋﻦ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ ﻓﻨﺤﺎ ﺑﻪ ﻧﺤﻮ اﻟﺮﻓﻊ ﻭﻗﺎﻝ ﻳﻌﻠﻤﻨﺎ ﺑﺎﻟﺴﻨﺔ.
ﻭﺭﻭاﻩ ﺇﺳﺤﺎﻕ ﺑﻦ ﺃﺑﻲ ﺇﺳﺤﺎﻕ اﻟﺸﻴﺒﺎﻧﻲ، ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ ﺑﻬﺬا اﻹﺳﻨﺎﺩ ﻭﻗﺎﻝ ﻳﻌﻠﻤﻨﺎ ﺑﺎﻟﺼﻼﺓ ﻭﻟﻢ ﻳﻘﻞ ﺑﺎﻟﺴﻨﺔ، العلل للدارقطنى :3/ 216

امام دارقطنی کے کلام سے معلوم کہ ولم يقل بالسنة کے الفاظ سے روایت غیر محفوظ ہے ایسے ہی اس متن میں هذا الكلب سیدنا علی المرتضیٰ رضی الله عنہ کیسے کہہ سکتے ہیں ۔
جو حسن اخلاق کے منافی عمل ہے اور صحابہ کرام سب سے زیادہ عمدہ اخلاق اور ایمان وتقوی والے تھے اس لیے یہ الفاظ محفوظ نہیں بلکہ غیر محفوظ ،منکر بھی ہیں اور کسی بھی صحیح روایت سے سیدنا علی المرتضیٰ رضی الله عنہ کا عصر کی فرض نماز کو اتنا مؤخر کر کے پڑھنا ثابت نہیں ہے وہ تو کتاب وسنت کے پیروکار تھے شریعت اسلامیہ کے احکام اور ان کی اہمیت کو خوب جاننے اور سمجھنے والے تھے ۔
اس روایت کی علت پر دیگر ائمہ کی امام دار قطنی سے موافقت گزر چکی ہے مزید ملاحظہ فرمائیں:
ابن القطان الفاسی نے کہا:

ﻭﻋﻠﺘﻪ اﻟﺠﻬﻞ ﺑﺤﺎﻝ ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ اﻟﻨﺨﻌﻲ، ﻭﺑﺬﻟﻚ ﺃﻋﻠﻪاﻟﺪاﻗﻄﻨﻲ ﻣﺨﺮﺟﻪ،
بيان الوهم والإيهام: 3/ 341، 342

حافظ ذہبی اس روای زیاد پر امام دارقطنی کا کلام نقل کرنے کے بعد کہتے ہیں:

ﻗﻠﺖ: ﻭﻻ ﻳﺪﻝ ﻋﻠﻰ اﺳﺘﺤﺒﺎﺏ اﻟﺘﺄﺧﻴﺮ، تنقيح التحقيق للذهبى: 1/ 104

محدث بیھقی نے کہا:

ﻗﺎﻝ ﻋﻠﻲ ﺑﻦ ﻋﻤﺮ: ﺯﻳﺎﺩ ﺑﻦﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ ﻣﺠﻬﻮﻝ ﻟﻢ ﻳﺮﻭ ﻋﻨﻪ ﻏﻴﺮ اﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ ﻗﺎﻝ اﻟﺒﻴﻬﻘﻲ: ﻭاﻟﻌﺒﺎﺱ ﺑﻦ ﺫﺭﻳﺢ ﻏﻴﺮ ﻣﺤﺘﺞ ﺑﻪ ﻓﻲ اﻟﺼﺤﻴﺢ، مختصر خلافيات للبيهقى: 1/ 537 ،538

امام حاکم کا اس روایت کو صحیح کہنا ان کا تساہل ہے اور حافظ ذہبی نے موافقت نہیں کی بلکہ ان کے کلام کا اختصار کیا ہے۔
اس روایت کے معلول ہونے پر ایک قرینہ یہ بھی ہے کہ أصحاب علی میں سے کبار ثقات کی جماعت تھی ان میں سے کسی نے یہ روایت وعمل بیان کیوں نہیں کیا ہے۔۔۔؟
توضیح: ابن النباح سیدنا علی رضی الله عنہ کے مکاتب ومؤذن تھے۔
تو یہ روایت سندا ،متنا ثابت نہیں ہے۔
دین اسلام کے احکام صرف قرآن کریم اور احادیث صحیحہ ثابتہ سے ثابت ہوتے ہیں مجاہیل وضعفاء کی بیان کردہ روایات سے نہیں۔ والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ