سوال (1438)

“وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ” اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں [سورة التوبة : 71]
اس آیت میں کہ مؤمن ایک دوسرے کے دوست ہیں اس سے مراد مرد اور عورت کی آپس کی دوستی ہے یا مرد کی مرد کے ساتھ اور عورت کی عورت کے ساتھ مراد ہے ؟

جواب

اس سے ان کا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ایمانی رابطہ اور دینی تعلق مراد ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ