سوال (502)

“وَاِنَّكَ لَتَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۙ” [سورة الشوري : 52] اور “اِنَّكَ لَا تَهۡدِىۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ” [سورة القصص : 56]

کے تحت تشریح میں یہ کہنا کہ کسی کو یہ کہنا تم نے یہ کام کیوں نہیں کیا یہ ھدایت نہیں ہے ؟

جواب

ان آیات سے یہ استدلال درست نہیں ہے کیونکہ سلف سے ثابت نہیں، یہ تفسیر بالرائے ہے کہ «یہ نیکی کیوں نہیں کی؟» جملہ ان آیات کے خلاف ہے!
ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ کہنے والے کا انداز و موقع محل مناسب نہ ہو تو اسکی اصلاح کی جائے گی لیکن یہ سمجھنا کہ کوئی کسی سے پوچھ تاچھ ہی نہ کرے، نہ استاد طلبہ سے ، نہ باپ اولاد سے ، نہ شوہر بیوی سے ، تو یہ سوچ کئی ثابت شدہ دلائل کے خلاف ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ