سوال (3725)

علمائے کرام اس حدیث کی تخریج اور اس کی وضاحت مطلوب ہے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلَّاقِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَةٌ الْأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْعُلَمَاءُ ثُمَّ الشُّهَدَاءُ.. [ابن ماجہ: 4313]

جواب

ہمارے علم کے مطابق اس روایت کو علماء نے شدید ضعیف اور موضوع کہا ہے، جہاں تک مفہوم کی بات ہے تو دیگر روایات کی رو سے وہ درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ