● استاد گرامی شیخ الادب وتقابل ادیان مولانا ادریس سلفی صاحب حفظہ اللہ کا مختصر تعارف●
( مولونا اسحاق جھالوی کی وفات کے بعد تا حال ان کی جگہ پر جمعہ پڑھاتھےرہے ہیں استاد محترم )
مولانا ادریس سلفی صاحب 1962ء میں پیدا ہوئے ۔ سلفی صاحب کا پورا نام محمد ادریس سلفی بن محمد طفیل ہے۔ سلفی صاحب نے1979ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اور 1982ء میں جامعہ سے سند فراغت حاصل کی۔ جامعہ سے حصول علم کے بعد مولانا ادریس صاحب نے 1986ء میں مدینہ یونیورسٹی سے کلیہ الحدیث کی تعلیم حاصل کی ۔ مولانا سلفی صاحب 1986ء سے 1989ء تک جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ اس کے بعد 1989ء سے 1992ء تک جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد میں تدریس کرتے رہے۔ بعد ازاں 1992ء میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تشریف لے آئے ۔ اور تاحال تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ سلفی صاحب حفظہ اللہ جامعہ میں تقابل ادیان، تاریخ اللغة العربية، اللغة العربیہ، حجیت
حدیث، صرف، نحو، کی کتب پڑھا رہے ہیں۔
مولانا سلفی صاحب جامعہ میں شعبہ النادی الاسلامی کے مدیر بھی ہیں۔ النادی الاسلامی کے حوالے سے وہ طلباء کی خطابت ، مباحثہ جات ،شعبہ ادب ، تحریری مجلہ پندرہ روزہ قلمی، ادبی مقابلہ جات وغیرہ کی تیاری میں مدد کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ طلباء کو کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال وغیرہ کے مقابلہ جات کی بھی تیاری کرواتے ہیں۔مولانا سلفی صاحب کے مجلہ ترجمان الحدیث میں مضامین بھی شائع ہوتے ہیں ۔
اس کے علاوہ مولانا سلفی صاحب جامعہ کے شعبہ ریسرچ سنٹر کے نگران بھی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ الحدیث وشیخ الفقہ ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ
●ناشر: حافظ امجد ربانی
●متعلم جامعہ سلفیہ فیصل آباد