شیخ الحدیث وشیخ الفقہ ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ (خطیب جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب 1971ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ ڈاکٹر صاحب کے والد کا نام غلام اللہ ہے۔ ابتدائی تعلیم جامعہ تعلیمات اسلامیہ گلبرگ سے حاصل کی۔ پھر ایک سال جامعہ تعلیمات اسلامیہ سرگودھا روڈ سے حصول علم کیا ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب نے 1984ء میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں درس نظامی کی پہلی کلاس میں داخلہ لیا۔ اور 1991 ء میں سند فراغت حاصل کی۔ اور وفاق المدارس السلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کی ڈگری پہلی پوزیشن سے حاصل کی۔ پھر فیصل آباد بورڈ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ 1996ء یا 1997ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی میں کلیہ الشریعہ میں داخلہ ہوا۔ 2000ء میں کلیہ الشریعہ سے گریجویشن کیا ۔ پھر وہی سے ڈاکٹر صاحب نے ایم فل کیا۔ اور ان میں کلمہ الشریعہ سے ہی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب نے یہ تینوں ڈگریاں پہلی پوزیشن سے حاصل کیں۔

سعودی عرب میں حصول علم کے لیے جانے سے پہلے نواں لاہور کی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ پڑھاتے رہے۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران مختلف جگہوں پر اردو زبان میں دروس کا سلسلہ بھی جاری کیا ۔ 2009 سے 2012ء تک مسجد نبوی کی انتظامیہ کی اجازت سے حج کے دنوں میں مسجد نبوی میں درس بھی دیتے رہے۔ 2013 سے 2020 تک ڈاکٹر صاحب مرکزی جامع مسجد سرگودھا میں خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔2020 تا حال جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں خطیب ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی جانب سے جامعہ اسلامیہ کلیہ الشریعہ میں ایک سال فقہ کے مضمون کی خدمات بھی سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ پھر پاکستان واپس آکر 2013ء سے تا حال جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن جامعہ کے ادارةالبحوث و التالیف والترجمہ کے ریسرچ نگران بھی ہیں ۔ وہ جامعہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ ریسرچ سنٹر میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ طلباء کے مقالہ جات کی نگرانی بھی کرتے ہیں ۔ اور فقہ سے متعلق تحقیق میں بھی طلباء کی مدد کرتے ہیں ۔ ریسرچ سنٹر میں ہونے والے تحقیقی کاموں
کی نگرانی بھی کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ دار الافتاء کے رکن بھی ہیں اور درجہ تخصص کے مدیر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ الفقہ مولانا ندیم شہباز صاحب حفظہ اللہ

 

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم جامعہ سلفیہ فیصل آباد