سوال (944)
اجناس و نقدی کے لحاظ سے صدقۃ الفطر کی تفصیل مطلوب ہے ؟
جواب
اجناس کے اعتبار سے ایک صاع جو کہ اڑھائی کلو بنتے ہیں ، وہ نکالا جاتا ہے ، یہ صدقہ الفطر ہے ، یا اس کے مساوی قیمت نکال دی جائے ، دونوں باتیں صحیح ہیں جیسے سہولت ہو ویسے کرلیا جائے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ