سوال (1012)

اگر کوئی عورت صبح سحری کے ٹائم اٹھے اور اس کو مینسز آنا بند ہوئے ہوں ، سحری میں ٹائم بھی تھوڑا ہو تو وہ کیا غسل کرنے سے پہلے روزہ رکھ سکتی ہے ، اذان کے بعد وہ غسل کرلے اس کی رخصت جس طرح جنبی کو ہے تو کیا اس عورت کو بھی ہے ؟

جواب

جی جائز ہے، جنبی یا حائض غسل کرنے سے پہلے روزہ رکھ سکتے ہیں، سحری کے لیے غسل کرنا ضروری نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ