سوال (2494)

کیا عورتوں کے گروپ کے ساتھ کوئی عورت عمرہ کرنے جا سکتی ہے؟

جواب

بعض اہل علم کا یہ موقف ہے کہ قابل اعتماد گروپ کے ساتھ خواتین بغیر محرم سفر کر سکتی ہیں. لیکن جمہور اہل علم کے ہاں راجح موقف یہی ہے کہ بغیر محرم سفر کرنا درست نہیں ہے، چاہے گروپ کتنا ہی قابل اعتماد کیوں نہ ہو۔
اس پر لجنۃ العلماء للإفتاء کا باقاعدہ فتوی بھی جاری ہو چکا ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

سوال: کیا کوئی عورت اکیلی، اپنے قریبی رشتہ داروں یا خواتین کے گروپ کے ہمراہ جا کر حج و عمرہ ادا کر سکتی ہے؟

جواب: محرم کے بغیر سفر حرام ہے۔ [مسلم: 3272]

خواہ وہ سفر عمرہ کا ہو یا کسی دینی دنیاوی ادارے، یونیورسٹی کا۔ سفر ہزار درجہ محفوظ ہو پھر بھی عورت کے لیے محرم کے بغیر سفر کرنا حلال نہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ