سوال (2494)
کیا عورتوں کے گروپ کے ساتھ کوئی عورت عمرہ کرنے جا سکتی ہے۔
جواب
بعض اہل علم کا یہ موقف ہے کہ قابل اعتماد گروپ کے ساتھ خواتین بغیر محرم سفر کر سکتی ہیں. لیکن جمہور اہل علم کے ہاں راجح موقف یہی ہے کہ بغیر محرم سفر کرنا درست نہیں ہے، چاہے گروپ کتنا ہی قابل اعتماد کیوں نہ ہو۔
اس پر لجنۃ العلماء للإفتاء کا باقاعدہ فتوی بھی جاری ہو چکا ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ