سوال (2559)

کیا عورت کی نماز جنازہ میں ضمائر کو تبدیل کرنا ضروری ہے؟

جواب

اس بات میں علماء کا اتفاق ہے کہ نماز جنازہ میں ضمائر کی تبدیلی نہ بھی ہو، تب بھی نماز جنازہ درست ہے، ضمائر خواہ مذکرکی ہوں یا مونث کی ہوں، جنازہ ہر صورت میں صحیح ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جی ہاں جو کلمات یا جو صیغے حدیث میں وارد ہیں اگر انہی کو استعمال کیا جائے تو زیادہ افضل ہے یعنی اللھم اغفر لہ”میں “ہ” ضمیر کے مرجع کو “میت” کی تاویل میں لیں گے اور میت مذکر بھی ہو سکتی ہے اور مونث بھی، البتہ اگر ضمائر کو تبدیل بھی کر دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ