سوال (1068)

اگر روزے کے دوران عورت کو حیض آجائے تو کیا عورت روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

جواب

روزہ باطل ہوجاتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث عبد الخالق حفظہ اللہ

روزے کے دوران افطار سے پہلے حیض کا عارضہ لاحق ہونے پر روزہ ختم ہو جاتا ہے ۔ خواہ روزہ افطار کرنے میں چند منٹ ہی باقی ہوں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ