سوال (3957)
ایک عورت نے ایام مخصوص کے بعد غسل کرکے روزہ رکھ لیا ہے، اب اس کے بعد اس نے نشانات دیکھے ہیں، کیا اب وہ روزہ افطار کرے گی یا جاری رکھے گی؟
جواب
اگر یہ پہلی بار ہوا ہے، اس کے مکمل یقین کے بعد غسل کیا ہے، سفید پانی دیکھنے کے بعد غسل کیا ہے، اس کے بعد یہ نشانات دیکھتی ہے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر اس نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے تو یہ اس کی بو اور رنگ کو دیکھ لے کہ کیا یہ حیض تو نہیں ہے، اس کے علاؤہ اس کے آنے کی ایک کیفیت بھی ہوتی ہے، اس سے فیصلہ ہوگا، یہ دیکھ کر فیصلہ کرے، اگر اس کے مکمل یقین کے بعد غسل کیا ہے، اس کے بعد یہ نشانات دیکھتی ہے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، تو پھر ایک وضوء سے ایک نماز پڑھ لے، یہ تمام باتوں کو کسی سینئر عورت سے مشورہ کر لے کیونکہ کبھی کبھی تاریخ بدل بھی جاتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ