سوال (3873)
شیخ محترم بچہ کی نماز جنازہ میں یہ والی دعا پڑھنا ثابت ہے۔
اللٰهم اجعله فرطا وذخرا لوالديه وشفيعا مجابا، اللٰهم ثقل به موازينهما، واعظم به اجورهما والحقه بصالح المؤمنين، واجعله في كفالت إبراهيم وقه برحمتك عذاب الجحيم، وابدله دارا من داره، واهلا خيرا من اهله، اللٰهم اغفر لاسلافنا وافراطنا ومن سبقنا بالإيمان؟
اور ساتھ یہ دعا بھی بچہ کے لیے پڑ سکتے ہیں۔
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا. اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ. اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ»
جواب
یہ الفاظ مرفوعاً ثابت نہیں ہیں، باقی جائز ہے، اہل علم نے اس دعا کو جائز لکھا ہے، علامہ ابن باز اور ابن قدامہ نے جائز قرار دیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ