سوال (3668)
ویسے کسی دو بندوں میں صلح کرنے کے لیے جھوٹ بول سکتا ہے یہ حدیث میں بھی ہے، اب اس وقت ایک بیماری جسمیں اکثریت کے بچے لت پت ہیں کہ بچوں کا موبائل کے ساتھ لگا رہنا جس سے ان کی صحت اور تعلیم دونوں اثر انداز ہوتا ہے، کیا بچوں کو موبائل سے دور رکھنے کے لئے جھوٹ بول سکتا ہے؟ مثلا موبائل میں نے بھیج دیا یا موبائل فلاں کے پاس حالانکہ موبائل اپنے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ بچے موبائل کی عادت سے دور رہے؟
جواب
جی بچوں کے ساتھ اس طرح غلط بیانی کرنا یہ جھوٹ میں شمار ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ