سوال (4645)
علم نا ہونے کے باعث بالغ بھائی کے ہوتے ہوئے ماموں نے نکاح کردیا، اولاد بھی ہے۔ اس صورت میں کیا سٹیٹس ہوگا؟
جواب
وہ بھائی بعد ازاں راضی ہوگیا ہے، وہ راضی تھا، شریک تھا، بس ان شاءاللہ نکاح درست ہوگیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ صاحب ولی کی حثیت سے ان کو پتہ نہیں تھا کہ بھائی کی اجازت ضروری ہے، اس لئے بعد میں مسئلے کا پتہ چلا ہے، کیا اب دوبارہ نکاح کرنا ہوگا، کیونکہ ولی کے بغیر نکاح درست نہیں ہے۔
جواب: اگر وہ بالفرض موجود نہیں تھا تو بعد میں آیا ہے، تو وہ راضی ہے، بس ٹھیک ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اگر بھائی کی رضامندی اس رشتہ میں تھی بس عدم علم کے سبب انہیں نکاح میں ولی مقرر نہیں کیا گیا تو امید ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ