سوال (6591)

اگر کوئی شخص چوری کا گیس لگائے تو کیا اس کے کھانے پینے کی اشیاء کو حرام کہا جا سکتا ہے؟

جواب

حرام تو نہیں کہا جا سکتا۔ جیسا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے:

«إِنّ الحرام لا يُحرِّم الحلال»

یعنی حرام حرکت حلال کو حرام نہیں کرتی۔
البتہ، بلا وجہ معاملہ مشکوک ضرور ہو رہا ہے۔ ایسے افراد کی پیٹھ پیچھے حمایت یا اعانت نہیں ہونی چاہیے جو قانون شکنی کرتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ