سوال (898)

سگریٹ، نسوار اور پان وغیرہ کی خرید و فروخت جائز ہے؟

جواب

ہمارے نزدیک سگریٹ اور نسوار کی خرید و فروخت نا جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی کمائی حرام کی ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ

سوال: سگریٹ کا کاروبار اور نسوار کا اس کی وضاحت فرما دیں؟

جواب: سگریٹ اور نسوار دونوں نشے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “كل مسكر حرام” ہر نشہ آواز چیز حرام ہے، حرام چیز کی خرید و فروخت بھی حرام ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالی کسی چیز کو حرام قرار دیتے تو اس کی تجارت  کو بھی حرام قرار دیتے۔

وإنَّ اللهَ إذا حرَّم شيئًا حرَّم ثمنَه، [صحیح ابن حبان: 4938 سند صحیح]

سگرٹ, نسوار ,وغیرہ خبائث میں سے ہیں. اور تمام خبائث حرام ہیں.

[الاعراف: 157]

لہذا  ان کی تجارت کرنا بھی حرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ