سوال (3065)
ایک شخص ایک کرنسی اس کا ریٹ بہت کم ہو گیا اس کو خرید کر اپنے ویلٹ میں محفوظ کر لے جب اس کا ریٹ اپ ہو تو اس کو سیل کر دے۔ کیا اس کا یہ بیع والا معاملہ جائز ہے؟
جواب
تجارت کی بنیاد ہی یہ ہے کہ ایک چیز موسم میں کثرت سے ملتی ہے، تو اسے ایک مخصوص ریٹ پر خرید کر رکھ لیا جاتا ہے اور جب ریٹ زیادہ ہوتا ہے، تو اسے فروخت کر دیتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ لہذا ایسی چیزیں جن کا انسان کی موت و حیات یا بنیادی ضروریات سے تعلق نہیں، اور انہیں ذخیرہ کرنے سے مقصود بازار میں قلت پیدا کرنا بھی نہیں، تو ایسی چیزیں خرید کر رکھی جاسکتی ہیں۔ ڈالر، سونا وغیرہ قیمتی اشیاء کا تعلق دوسری قسم سے ہی ہے، انہیں کاروبار کی غرض سے خریدنا، بیچنا، ذخیرہ کرنا، جائز ہے۔ الا یہ کہ ان کےذخیرہ کرنےسےمعیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہوں توپھر ان کی ذخیرہ اندوزی سے بھی اجتناب کیا جائے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
[لجنۃ العلماء للإفتاء، فتوی نمبر:458]
مزيد کے لیے دیکھیں:
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ