سوال (3904)

حضرت حذیفہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک آدمی کے پاس اس کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ تو آپ نے اس کی کلائی میں دھاگہ دیکھا۔ آپ نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ اس نے جواب دیا۔ یہ ایک دھاگہ ہے جس میں مجھے دم کر کے دیا گیا ہے۔ اس پر حضرت علی نے اس کو توڑ دیا۔ پھر فرمایا: اگر تم مر جاتے تو میں تمہارا جنازہ نہ پڑھتا۔ [ابن ابی شیبہ: 23928 فصل: طب کا بیان]
کیا یہ روایت صحیح ہے؟

جواب

جی صحیح ہے۔ یہ اثر مصنف ابن أبی شیبہ: (25007)،السنة للخلال: (1624)، الإبانة الكبرى لابن بطة: (1031) میں ہے، امام سلیمان بن مھران الاعمش سے، ابو معاویہ الضریر،سفیان ثوری نے اسے روایت کیا ہے، اور یہ دونوں اعمش سے روایت میں أثبت و أحفظ ہیں اور امام سفیان ثوری اعمش کی حدیث میں أعلم الناس ہیں۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ