قرآن کی تعلیم کے لیے تعاون فرمائیں!
العلماء انسٹیٹیوٹ کا ایک ذیلی ادارہ صدور حفظ سسٹم بچوں اور بچیوں کی حفظ القرآن مجید کی کلاس تقریبا ڈیڑھ سال سے جاری ہے، جس میں تقریبا 40 کے قریب حفظ کے بچےاور 20 کے قریب بچیاں سارا دن قرآن مجید کو یاد کرتے ہیں،جبکہ 70 کے قریب ناظرہ کلاس کے بچے صبح اور شام پڑھتے ہیں، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کلاس کا پہلے سال کا رزلٹ بہت اچھا رہا۔ انتہائی محدود مدت میں تین بچے حفظ قرآن کی تکمیل کر چکے ہیں والحمد للہ، جبکہ رمضان تک مزید پانچ بچوں کا حفظ قرآن مکمل ہو جائے گا. ان شاءاللہ.
کلاس کی روز بہ روز ترقی اور بہترین رزلٹ کو سراہتے ہوۓ مسلسل لوگ اپنے بچوں کو حفظ القرآن کے لیے داخل کروا رہے ہیں اور الحمدللہ کلاس میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے، ان کو ایک مضبوط حافظ اور عالم دین بنانے کے لیے ان کی تربیت پر اساتذہ کرام مسلسل محنت کر رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://alulama.org/%d8%b5%d8%af%d9%88%d8%b1-%d8%ad%d9%81%d8%b8-%d8%b3%d8%b3%d9%b9%d9%85/
تعلیم و تعلم کے سلسلے میں یکسوئی کو برقرار رکھنے کے لیے وقتی طور پر دس مرلہ جگہ ادارے کے لیے خاص کرکے اس پر لینٹر ڈال دیا گیا ہے، جبکہ مکمل مسجد اور ادارے کے لیے مزید دو کنال جگہ کی اشد ضرورت ہے۔
جس دس مرلہ جگہ پر تعمیرات کا کام جاری ہے وہاں اینٹ سیمنٹ، بجری،ریت، مزدوری، صفیں، پنکھے، دروازے، وائرنگ پانی و بجلی وغیرہ ضروریات کی مد میں آپ کے فوری تعاون کی ضرورت ہے۔
قرآن مجید کے طالب علم جب تک آپ کے دیے ہوۓ تعاون کو استعمال کرتے رہیں گے آپ کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جاٸیں گی۔
یقینا یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے
معاشرے میں مدارس ایک قومی اور اجتماعی دینی فریضہ ادا کرنے والے ادارے ہوتے ہیں،
آپ کا تعاون ایک مدرسے کے ساتھ نہیں بلکہ ایک قوم کی دینی تربیت میں حصہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
کل قیامت کے دن آپ کا صدقہ آپ کے لیے سایہ بن جاۓ گا۔
ان شاء اللہ۔
قرآن مجید کے ساتھ تعلق کی بنا پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کی آخرت کی منازل کو آسان فرماۓ آمین
برائے رابطہ و تعاون:
JazzCash (Ulama Center): 03098280125
آپ کے تعاون اور سپورٹ کا بہت شکریہ، جزاکم اللہ خیراً۔