انجینیئر مرزا کے 50 رافضیانہ اور گمراہ کن نظریات

یہ تمام نظریات انجینیئر مرزا محمد علی صاحب کی تقریر وتحریر میں موجود ہیں، ہم پوری ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ درج ِ ذیل میں سے کوئی بھی عبارت سیاق وسباق سے ہٹائی نہیں گئی۔ (ثبوت کیلئے ویڈیوز موجود ہیں)…خدارا سوچئے۔۔ تھوڑا نہیں۔۔۔پورا سوچئے۔۔۔ اہلسنت کی صفوں میں چھپی کالی بھیڑیں بے نقاب ہورہی ہیں۔
🔴 صحابہ کرام کی توہین۔
1: سقیفہ بنی ساعدہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتخاب بہت بڑی غلطی تھی، جس کی وجہ سے امت کی بربادی اور خون ریزی ہوئی۔اگر ابو بکر رضی اللہ عنہ آج زندہ ہوں تو خود اس انتخاب پر خون کے آنسو روئیں۔
2: اسلام کی اصل سیاسی روح کے مطابق خلافت صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ہے.
3: سب صحابہ کرام سے اللہ راضی نہیں ہوا۔ اللہ کی رضامندی کا سرٹیفیکیٹ صرف بیعتِ رضوان والے چودہ سو صحابہ کرام کے لیے ہے۔سب صحابہ سے اللہ کو راضی سمجھنا قرآن کی معنوی تحریف ہے۔
4: سب صحابہ جنتی نہیں۔سورۃ الحدید،آیت نمبر 10میں “وکلا وعد اللہ الحسنٰی” (اللہ نے سب صحابہ سے جنت کا وعدہ کیا ہے)کا معنی یہ ہے کہ (اپنے اعمال کی سزا بھگت کر)آخر کار صحابہ جنت میں چلے جائیں گے۔
5: فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کرنے والے صحابہ کرام نے موت کے ڈر سے کلمہ پڑھا تھا۔
6: (صحابہ کرام باہمی مشاجرات میں روافض سے بھی بڑے مجرم ہیں)
جس صحابی نے کسی دوسرے صحابی کو برا بھلا ہے، اس کا جرم آج کے روافض سے بھی بڑا ہے۔
7: آج موبائل سے دیکھ کر قرآن پڑھنے والے کو زبانی قرآن پڑھنے والے صحابہ کرام سے زیادہ ثواب ملتا ہے۔
8: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بہت سے صحابہ مرتد ہو گئے تھے، حوضِ کوثر سے روکے جانے والے وہی ہوں گے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں صحابی تھے۔
9: وفات کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ صحابہ کرام سے ناراض تھے اور ناراضی کی حالت میں ہی فوت ہوئے۔
10: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اختلاف کرنے والے صحابہ کے بارے میں دِل صاف نہیں ہے، ان کے بارے میں دل میں رنج ہے۔
11: (جنگ ِ جمل وصفین میں صحابہ کرام کے باہمی اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے )جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ جو واقعی امام بھی تھے اور خلیفہ راشد بھی تھے،ان کی بیعت نہیں کی، وہ واقعی جاہلیت کی موت مرے۔
12: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دعوت کھڑی کی، کتنا آپ نے تزکیہ کیا، لیکن تیس سال بعد جب اس دعوت میں دراڑیں پڑی ہیں، وہ کس بنیاد پر پڑی ہیں؟ مال کے فتنے کی وجہ سے۔( یعنی صحابہ کرام کا باہمی اختلاف مال کی بنا پر تھا، اجتہادی نہ تھا)
13: صحیح مسلم میں بارہ منافقین کا ذکر ہے، جن میں سے آٹھ منافقین کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ ولیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ دُبَیلہ پھوڑے سے مَریں گے، آپ نے تاثر یہ دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ آٹھوں یا اُن میں سے کچھ وہ ہیں، جنہیں اہلِ سنت صحابہ کہتے ہیں۔
14: موسی علیہ السلام کے ساتھ سب سے بڑے معاون ہارون علیہ السلام تھے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس لیول کے معاون نہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے، نہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، بل کہ صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔
15: روحانی طور پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ پہلے خلیفہ ہیں، جب کہ سیاسی طور پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پہلے خلیفہ ہیں۔
16: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد حقِ ولایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا تھا۔
17: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کرنے والوں کا موقف بالکل درست تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے صحابہ کرام نے ان کا گھیراؤ کیا اور شہید کیا۔
18: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے نظامِ خلافت کو چلانے میں بہت سی غلطیاں کیں، جن کی وجہ سے لوگ ان کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ۔
19: سیدنا طلحہ وزبیر رضی اللہ عنہما کی طرف سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو مِس یُوز (Miss Use)کیا گیا۔
20: خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو نبی علیہ السلام نے صحابیت سے نکال دیا۔
21: صحابہ پر لعنت کرنا معاویہ کا جاری کردہ طریقہ ہے، میں اسے بدعت کہنے میں بھی عار محسوس نہیں کرتا۔
22: تمام فقہا نے لکھا ہے کہ سب پہلے جس نے اپنی واضح غلطی کی غلط تاویل کی، وہ حضرت معاویہ ہیں۔
23: معاویہ رضی اللہ عنہ اہلِ بیت پر لعنت کرتے اور کرواتے تھے۔
24: سیدنا معاویہ، سیدنا مغیرہ بن شعبہ، سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم نے “امت نال کم پایا اے” (یعنی انہوں نے پوری امت کو بہت بڑا دھوکا دیا ہے)۔
25: سیدنا علی ومعاویہ رضی اللہ عنہما دونوں کو حق پر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو حق کے زیادہ قریب قرار دینے پر اہلِ سنت جھوٹے ہیں، معاویہ رضی اللہ عنہ اس اختلاف میں سراسر باطل پر تھے۔
26: میں نام لے کر کسی کو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا قاتل نہیں کہتا، البتہ یہ بتا دیتا ہوں کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت کابینیفشری کون ہے؟ (یعنی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت کا سب سے زیادہ فائدہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو ہونے والا تھا، یعنی شہادتِ حسن میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے ملوث ہونا عین ممکن ہے)
27: معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے طے کردہ شرائط اور عہد کو توڑ دیا۔
28: کتابتِ وحی کوئی فضیلت نہیں، معاویہ رضی اللہ عنہ سفارشی بھرتی ہوئے۔
29: معاویہ رضی اللہ عنہ نے کون سی وحی لکھی؟ فتح مکہ تک تو 99۔99فیصد قرآن نازل ہو چکا تھا۔
30: میں حضرت معاویہ کے نام کے ساتھ “رضی اللہ عنہ “کہتا ہوں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ اللہ ان پر راضی ہو چکا ہے۔
31: چھے لوگوں پر اللہ کی،اس کے فرشتوں کی اور انبیاء کی لعنت ہے، ان چھ میں سے ایک سنت ترک کرنے والا شخص ہے،( اس کی شرح میں یہ وعید سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر فِٹ کر دی اور کہا کہ )سنت کو ترک کرنا بڑا جرم ہے یا سنت کو بدل کر بدعت جاری کرنا بڑا جرم ہے؟ منبروں پر لعنت کرنا کس نے شروع کیا؟
دوسری جگہ کہہ چکے ہیں کہ صحابہ پر لعنت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا جاری کردہ طریقہ ہے۔
32: اہلِ سنت کی طرف سے معاویہ رضی اللہ عنہ کا دفاع اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی محبت ،یہ آگ اور پانی ہیں، ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔
33: میں نے شیعہ سے کہا: تم معاویہ کے شیعہ ہواور میں علی کا شیعہ ہوں، کیونکہ لعنت کرنا معاویہ کی سنت ہے۔
34: اپنے پمفلٹ میں ایک روایت پیش کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اپنے عہدِ حکومت میں معاویہ رضی اللہ عنہ شراب پیتے تھے۔
34: اسی پمفلٹ میں ایک حدیث پیش کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ معاویہ رضی اللہ عنہ سودی معاملات کرتے تھے۔
35: معاویہ رضی اللہ عنہ بہت سے معاملات میں جان بوجھ کر سنت کی مخالفت کرتے اور کرواتے تھے، لوگ ان سے ڈر کر بھی سنت کی مخالفت کرتے تھے۔
🔴 آئمہ دین واہل سنت سے دشمنی۔
36: امام ترمذی ناصبیت اور فرقہ واریت کی بیماری میں مبتلا تھے اور تابعی امام ابراہیم نخعی کے دل میں بنو امیہ نے بغضِ اہلِ بیت بھر دیا تھا۔
37: محمد بن قاسم ہندوستان میں اسلام کے غلبے کے لیے نہیں، بلکہ اہل بیت کے افراد پر ظلم ڈھانے آیا تھا۔
38: امام بخاری حدیث گول کر گئے۔۔۔ بنو امیہ سے ڈرتے تھے۔۔۔لیکن حدیثیں چھپ تو نہیں سکتی تھیں، بعد والوں نے پوری بیان کر دی۔۔۔
39: جو آئمہ مشاجراتِ صحابہ کے بیان سے روکتے ہیں، ان کے ختنے چیک کرنے چاہیئیں کہ وہ مسلمان بھی ہیں یا نہیں؟
40: گستاخِ رسول کی سزا قتل نہیں۔ ابنِ تیمیہ نے شاتمِ رسول کی سزا کے قتل ہونے پر جو کتاب (الصارم المسلول)لکھی ہے، آج اگر وہ زندہ ہوتے تو اس کتاب کی وجہ سے میں ان پر انٹرنیشنل عدالت میں مقدمہ کرتا۔
41: لا تسبوا اصحابی اور وکان یکتب الوحی ۔۔۔اتنی حدیث بیان کرنے والے علمائے اہل سنت (دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث سب ) علمی خائن، چور، یہودی کردار والے ہیں۔
🔴 قادیانیت وغامدیت نوازی۔
42: قادیانی اہل کتاب سے بہتر ہیں۔
43: مرزا غلام احمد قادیانی نے صراحتا کہیں بھی دعوی نبوت نہیں کیا۔
44: غامدی صاحب حق گو عالم دین ہیں۔
45: موسیقی، سود،گستاخِ رسول کی سزا وغیرہ میں غامدی صاحب کو سنیں۔
46: غیر نبی مباہلہ کرنا دعوی نبوت کے مترادف ہے، مباہلہ صرف نبی ہی کر سکتا ہے۔
🔴 رافضیت نوازی۔
47: سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں عموما اور بعض صحابہ کرام کے بارے میں خصوصا ان کے نظریات روافض سے مستعار تو ہیں ہی، جیسا کہ شروع میں بیان ہو چکا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ درج ِ ذیل معاملات میں بھی رافضیت نوازی سے خوب کام لیا ہے؛
48: وقتِ افطار کے بارے میں روافض کا موقف درست ہے، چوبیس منٹ تک تاخیر بالکل درست اور ناقابل قدغن ہے۔
49: روافض مٹی کی ٹھیکری پر سجدہ کرتے ہیں،یہ عمل سنت کے زیادہ مطابق ہے.
50: نہج البلاغہ میں اہل سنت کی کتبِ حدیث بشمول صحیح بخاری سےبھی بڑھ کر توحید بیان ہوئی ہے۔
میرے دل کو دیکھ کر میری وفا کو دیکھ کر
بندۂ پرور منصفی کرنا خدا کو دیکھ کر
احباب کی سہولت اور مرزے کے فالوورز پر اتمام حجت کے لیے ویڈیو لنک دیا جارہا ہے ملاحظہ فرمائیں:

حافظ ابویحییٰ نورپوری حفظہ اللٌٰہ

مرزا محمد علی جہلمی کے عقائد و نظریات اور علماء کا فتوی