سوال (6494)

ایک شخص کی شادی کے دن طے ہوگئے اور والدہ کی وفات ہوگئی، جب شادی ہوئی تو ولیمہ پر والدہ کی تصویر پکڑ کر ماں والی نظم چلائی اور سب ایک دوسرے کو گلے مل مل کر روئے، کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ سوگ منانے کے حکم میں آئے گا؟

جواب

یہ صورت جائز نہیں ہے، صرف آنسو بہانے کی اجازت ہے، اجتماعی رونے پیٹنے کی اجازت نہیں ہے، تین دن کے بعد ویسے بھی اجازت نہیں ہے، دعا ہے، وہ بھی گاہے بگاہے کرنی چاہیے، اس کے لیے اجتماعی دعا نہیں کرنی چاہیے، بس موقع بہ موقع دعا کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ