سوال (2606)
فوتگی کے تیسرے یا چھوتے دن مرد و زن کا پروگرام رکھنا، دعا کروانا اور کھانے کا اہتمام کرنا کیا یہ عمل درست ہے؟
جواب
یہ تو مبتدعین کی رسم قل اور تیجا وغیرہ کو مشرف باسلام کرنے کی ایک ناجائز صورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
دیکھیں نصیحت تو کبھی بھی ہو سکتی ہے، موقع محل دیکھ کر لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ہم فائدہ اٹھائیں، باقی شیخ محترم نے درست فرمایا ہے کہ ان دنوں میں مبتدعین کی رسم مشرف باسلام کرنے کی ایک ناجائز صورت ہے، اگر ایسا موقع آجائے تو شروط و قیود کے ساتھ نصیحت کردیں، وہاں سے ایسا اہتمام نہ ہو، جو آپ کو مبتدعین سے ملا دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ