سوال (2466)

کیا اگر ایک امام جلدی کرتا ہے، جس کی بنا پر پیچھے مقتدی پوری سورۃ فاتحہ نہیں پڑھ سکتا ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟

جواب

اس کا حل یہ ہے کہ چند مقتدیوں کو لے کر امام صاحب سے بات کرے تاکہ امام جلدی نہ کرے، باقی یہ بھی اپنی رفتار پر نظر ثانی کرلے، ممکن ہے کہ اس شخص کی غلطی ہے، کیونکہ امام صاحب نے سورۃ فاتحہ کے ساتھ کچھ اور بھی پڑھنا ہوتا ہے، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مقتدی سورۃ فاتحہ کیوں نہیں پڑھ پا رہا ہے، یا تو یہ شخص لیٹ آتا ہے، اپنی اصلاح کرے یا تو اس کی رفتار بہت کم ہے، یہ باتیں فائنل ہیں تو امام صاحب سے بات کریں، باقی یہ بات طے شدہ ہے کہ جس نے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی ہے، اس کی نماز نہیں ہے، آدھی فاتحہ سے نماز نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ